اسلامک اردو
@IslamicDigest
منتخب احادیث رسول ﷺ، اقوال الصحابہ، اقوال الصالحين، اقوال السلف، اقوال العلماء و الائمہ ، جدید مسائل کا حل.
You might like
حضرت انس (رض) سے مروی ہےکہ حضور اقدس ﷺ درمیانہ قد تھے، نہ زیادہ طویل نہ کچھ ٹھگنے، نہایت خوبصورت معتدل بدن والے، حضور ﷺ کے بال نہ بالکل پیچیدہ تھے نہ بالکل سیدھے نیز آپ گندمی رنگ کےتھے۔ جب حضور ﷺ راستہ پہ چلتےتو آگےکو جھکے ہوئےچلتے۔ (رواہ البخاری ومسلم و النسائی رحمہم اللّٰہ)
Height Adjustable Quran Stand | Prints Gift | Ramadan Special Order NOW! 0332 2376101 Website: woodakh.com #rehal #quranstands #adjustableStand #ریحل #furniture #woodakh #AdjustableRehal #onlineStore #onlinshoping
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ؛ سحری کھاؤ کہ سحری میں برکت ہوتی ہے۔ (بخاری، ۱۹۲۳) #مبارك_عليكم_الشهر #رمضان_كريم #Ramadan #Urdu
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔ (سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
پانچ دن جنوبی پنجاب میں بستی بستی گھوم کر اب سندھ پہنچا ہوں ۔ یہاں بھی وہی صورتحال ہے۔ہر طرف سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں۔ خیرپور میرس میں بڑا ریلیف سینٹر قائم کر دیا ہے۔ ہزاروں افراد کے لیے پکے پکاۓ کھانے کا نظم جاری ہو گیا ہے۔سندھ میں بڑا ریلیف آپریشن شروع کر رہے ہیں ان شاءاللہ ۔
سیلابوں کی وجہ سے چاروں صوبوں کشمیر گلگت چترال وغیرہ میں جو تباہی مچی ہے اس کی داد رسی کے لئے حکومت کے علاوہ پوری قوم کویکجہتی کے ساتھ کام کی ضرورت ہے ہم نے دارالعلوم کراچی کی طرف سے مختلف علاقوں میں گھروں کی تعمیر شروع کی ہے اسکے لئے زکوة بھی لگ سکتی ہے۔ نیچے بھیجنے کا طریقہ درج
بارش یا دھوپ میں کھلے آسمان تلے بیٹھے بچوں،عورتوں اور بوڑھوں کو خیمہ یا ترپال کے لیے تڑپتا دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے۔پوری کوشش کے باوجود خیمہ/ترپال دستیاب نہیں ۔ لاہور ، ملتان کی فیکٹریاں آؤٹ آف سٹاک ہیں۔ہمیں پانچ ہزار کی تعداد میں فوری درکار ہے۔ کوئ صورت بتائیے کیسے ملیں گی ؟
کھانے پینے میں افراط سے بچو کہ لوگوں نے رمضان کو دلوں کا دسترخوان بنانے کے بجاے پیٹوں کا دسترخوان بنا لیا ہے! شیخ ابن عثیمین رحمہ اللّٰہ (اللقاء الشھري، 4: 41) #RamadanMubarak
جسے معلوم ہے کہ کل رمضان ہے اور وہ روزہ رکھنا چاہتا ہے تو اس نے روزے کی نیت کر لی، خواہ اس نے زبان سے نیت کی یا نہیں؛ عام مسلمانوں کا یہی طریقہ ہے ؛ ہر کوئی روزے کی نیت کرتا ہے! شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ ـــمجموع الفتاویٰ، 25: 215 #رمضان #Ramadan2022
حضرت ابوبکر صدیق وہ واحد صحابی ہیں جنکی چار نسلیں شرف صحابیت سے ہمکنار ہوئیں والد،(جناب ابوقحافہ) صحابی خود ، صحابی بیٹے،بیٹیاں (جناب عبدالرحمٰن،جناب محمد،حضرت اسماءوام المومنین عائشہ صدیقہ)صحابی پوتا(ابوعتیق محمدبن عبدالرحمٰن)صحابی نواسا عبداللہ بن زبیر صحابی رضی اللہ عنھم
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ " اگر زمین میں موجود تمام امتیوں کے ایمان کا تقابل سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ایمان سے کیا جائے تو صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا ایمان سب سے زیادہ قوی ہوگا۔" [ فضائل الصحابة لإبن حنبل ، ج1 ، ص418] #22جمادی_الاخری
حوالہ : صحیح ابن حبان ، حدیث نمبر 470
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کیا میں تمہیں نہ بتا دوں اس شخص کے بارے میں کہ جسے جہنم کی آگ پر نیز جہنم کی آگ کو اس پر حرام قرار دیا گیا ہے ؟ یہ وہ شخص ہے جس کا مزاج ہلکا پھلکا ہو،جس کی طبیعت میں نرمی ہو،جو دوسروں کے قریب رہنا چاہتا ہو ،جو دوسروں کیلئے سہولت و آسانی کو پسند کرتا ہو۔
اللہ تعالی کا ہزاروں بار شکر کہ مسجد حرام نمازوں کے لئے کھل گئی اور حرمین شریفین میں نمازیوں کے درمیان فاصلہ بھی ختم کردیا گیا امت کو مبارک ہو
عالم اسلام کی عظیم شخصیت ، وفاق المدارس العربیہ کے صدر نشین ، جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کے مہتمم ، میرے مشفق و مربی استاد ،شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر صاحب رح عالم اسلام کو یتیم فرما گۓ۔جو انہیں نہیں جانتا وہ نہیں جانتا کہ آج امت مسلمہ نے کیسا ہیرا کھو دیا۔
مسجد اقصی میں کھلی دہشت گردی اور ریاستی غنڈہ گردی پر انسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں لیکن افسوس ان مسلم حکمرانوں پر ہے جو یہ سب کچھ دیکھ کر بھی چپ ہیں انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ وقت ایک سا نہیں رہتا اللہ تعالی کی لاٹھی بے آواز ہے قبلہ اوّل سے بے وفائی کوئی سستا سودا نہیں ہوسکتا
فلسطین میں اسرائیل کے وحشیانہ مظالم مسلسل جاری ہیں۔مسلمان حکمرانوں پر یا تو سکوتِ مرگ طاری ہے اور یا فقط رسمی بیان بازی پر اکتفا ہے۔ظلم کو روکنے کی کوئ سنجیدہ کوشش نظر نہیں آ رہی۔عام مسلمان اندوہناک ظلم دیکھ کر عجیب بے بسی کے عالم میں تڑپ رہا ہے مگر حکمرانوں کا ضمیر خوابیدہ ہے۔
چاند کے معاملے میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کی حیثیت قاضی کی ہے ،لہذا اس کی جانب سے شہادتیں قبول کر کے عید کا اعلان کر دینے کے بعد اب کسی تشویش کی ضرورت نہیں اور نہ قضا روزہ رکھنے کی ضرورت ہے۔اجتماعیت کے ان مواقع پر تشویش و انتشار پھیلانے سےگریز کرنا چاہیے لہذا خوشدلی سے عید منائیے۔
کون یہ چاہ رہا ہے کہ نئ نسلوں کا اپنے دین سے تعلق ختم کر دیا جاۓ ؟؟؟ @AnsarAAbbasi صاحب نے بہت اہم مسئلہ کی طرف توجہ دلائ ہے ۔۔ اس حوالے سے سنجیدہ مہم کی ضرورت ہے
پنجاب حکومت کے HR dept نے صوبائی نصابی ٹیکسٹ بورڈ (پی سی ٹی بی) کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ حمد، نعت اور حضور پاک ﷺ کی حیات مبارک سے متعلق سمیت تمام اسلامی مواد اردو، انگریزی وغیرہ جیسے مضامین سے ختم کرکے انہیں صرف اسلامیات کے مضمون تک محدود کیا جائے۔ jang.com.pk/news/915727
مولانا طارق جمیل سے گزارش ہے کہ وہ کپڑے کا کاروبار ضرور شروع کریں اور ساتھ ایک برینڈڈ کفن بھی جاری کریں ۔۔کیوں کہ ان کے کاروبار کی وجہ سے صدمے کے سبب کچھ اموات کا اندیشہ ہے ۔ ۔۔۔۔۔ اخے مولوی کاروبار نہ کرے ۔۔۔ ابوبکر قدوسی ۔۔۔۔ #MTJ @TariqJamilOFCL
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : " سات گناہوں سے جو تباہ کردینے والے ہیں بچتے رہو " صحابہ ؓ نے پوچھا : “یا رسول اللہ وہ کون سے گناہ ہیں؟” آپ نے فرمایا : شرک ، جادو ، قتل ناحق ، سود ، یتیم کا مال کھانا، جہاد سے فرار ، پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانا، (صحیح بخاری حدیث نمبر: 2766)
United States Trends
- 1. Jesse Jackson N/A
- 2. #tellmelies N/A
- 3. RIP Rev N/A
- 4. Good Tuesday N/A
- 5. The Rev N/A
- 6. Rest in Power N/A
- 7. Happy Lunar New Year N/A
- 8. Bree N/A
- 9. Stephen N/A
- 10. Lucy N/A
- 11. Pippa N/A
- 12. #WWERaw N/A
- 13. Tyra N/A
- 14. Wrigley N/A
- 15. Robert Dorgan N/A
- 16. $MAYA N/A
- 17. Marianne N/A
- 18. #Chenar N/A
- 19. #ANTM N/A
- 20. #RealityCheck N/A
Something went wrong.
Something went wrong.